غیرمشروط طور پر محبتوں کے حصار میں ہوں، سشمتا سین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)للیت مودی نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی دیوی سشمتا سین کے ساتھ اپنے تعلق کی خبر شیئر کی تو سب حیرت زدہ رہ گئے۔اداکارہ نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ میں ایک خوش کن مرحلے پر ہوں، شادی نہیں کی، انگوٹھی نہیں پہنی، غیرمشروط طور پر محبتوں کے حصار میں ہوں۔سشمتا سین نے کہا کہ بس اتنی ہی وضاحت دینا تھی، میری خوشیوں میں شریک ہونے کا شکریہ اور جو نہیں خوش ہوئے ان کا بھی شکریہ۔انہوں نے پوسٹ کے آخر میں کہا کہ اس بات کا آپ سے تعلق بھی نہیں ہے، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔گزشتہ روز للیت مودی نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے سشمتا سین کو اپنا نصف بہتر کہہ کر مخاطب کیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ہم دونوں نے شادی نہیں کی لیکن ڈیٹ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر