دردِ شقیقہ کی ادویات وزن گھٹانے میں معاون، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یونیورسٹی آف ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دردِ شقیقہ (آدھے سر کے درد) میں استعمال کی جانے والی دوا ٹریپٹان (Triptans) وزن کم کرنے والے افراد کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔جرنل آف ایکسپریمینٹل میڈیسن میں شائع ہونے والے تحقیقاتی مقالے کے مطابق محقیقن نے موٹاپے کے شکار چوہوں کو 1 ماہ تک روزانہ ٹریپٹان کی خوراک دی جس سے چوہوں کی غذا میں کمی آئی جس سے ان کا وزن کم ہوا۔سائنسداں چین لیو (Chen Liu) نے بتایا ہے کہ ہم نے تجربے کے دوران دکھایا ہے کہ پہلے ہی محفوظ سمجھی جانے والی ان ادویات میں بھوک کو دبانے اور وزن کم کرنے کی حقیقی صلاحیت موجود ہے۔ان کے مطابق سائنسداں یہ تو پہلے ہی جانتے تھے کہ سیروٹونِن (Serotonin) نامی کیمیائی جُز جو ہمارے دماغ اور جسم میں موجود ہوتا ہے اور یہ بھوک کی شدت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تاہم جسم میں 15 مختلف قسم کے سیروٹونِن ریسیپٹرز ہوتے ہیں جو خلیوں کے طرزِ عمل میں تبدیلی کو متحرک کرتے ہیں۔سائنسداں چین لیو کا کہنا ہے کہ چوہوں پر کیے گئے اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹریپٹان سیروٹونِن 1 بی ریسیپٹرز کو ہدف بنا کر کام کرتے ہیں، بھوک اور وزن میں کمی کا تجزیہ اس سے قبل کبھی اتنی گہرائی سے نہیں کیا گیا۔محققین نے موٹاپے کے شکار چوہوں کو ٓ ہفتوں تک زیادہ چکنائی والی خوراک کھلائی گئی تھی، 24 دن کے بعد ٹرپٹان دیے جانے والے چوہوں نے اپنے جسمانی وزن کا 3.6 فیصد کم کیا جبکہ جن چوہوں کو دوا نہیں دی گئی ان کا وزن 5.1 فیصد بڑھ گیا۔ڈاکٹر چین لائیو نے بتایا ہے کہ یہ دوائیں بالخوص ان میں سے ایک دوا حیران کُن طور پر ایک ماہ سے بھی کم وقت میں گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنا کر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر