اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن آج کل اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ پیرس کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔اداکارہ اور گلوکارہ صبا آزاد نے اپنے انسٹاگرام سے پیرس کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں۔ایک تصویر میں ریتک اور صبا موسیقی کلب کے باہر کھڑے پوز دے رہے ہیں۔گزشتہ روز صبا آزاد نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’’خدا حافظ پیرس‘‘۔ریتک روشن کے گرل فرینڈ کے ہمراہ پیرس میں سیر سپاٹےقبل ازیں ایک تصویر میں صبا آزاد پوز دے رہی ہیں جبکہ ان کے سامنے کافی کا کپ رکھا ہوا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں صبا نے لکھا کہ یہ سیلفی نہیں ہے اور کافی میری نہیں ہے۔ ان کے بتانے کا مقصد ریتک روشن کی تعریف کرنا تھا کہ یہ خوبصورت تصویر ریتک نے لی ہے۔
ریتک روشن کے گرل فرینڈ کے ہمراہ پیرس میں سیر سپاٹے



