وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کریں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یہ عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو اپنی خوراک میں پروٹین شیک شامل کرلیں کیوں کہ پروٹین ہمارے جسم کی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہے، یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو طاقت بھی فراہم کرتا جس سے آپ کو کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ لیکن یہ ہی پروٹین شیک آپ کو وزن بڑھانے میں بھی اتنا ہی معاون ہے ۔ایسے کمزور، دبلے پتلے جسم کے حامل افراد جو وزن بڑھانا چاہتے ہیں، لیکن مناسب خوراک کے استعمال سے انہیں فائدہ نہیں ہو رہا تو پروٹین شیک کو درج ذیل طریقہ کار سے لینے سے مسلز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کریںپروٹین شیک کو کھانے کا متبادل نہ بنائیںپروٹین شیک کو کھانے کا متبادل بنانے کی بجائے اسے سپلیمنٹ کے طور پر لینا چاہئے۔ آپ متوازن غذا کے استمال سے بھی پروٹین کی مقدار کو پورا کرسکتے ہیں۔ اپنی غذا میں انڈے، مرغی، دودھ، دہی، مچھلی، خشک میوے، دالیں اور سویا کو شامل کرسکتے ہیں جو پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ غذائیں پروٹین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار دیگر ضروری وٹامنز اور معدنیات بھی فراہم کرتی ہیں۔وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کریںپروٹین شیک کے لیے دودھ کا استعمال کریںپروٹین شیک پانی میں بھی بنایا جاسکتا ہے لیکن زیادہ بہتر ہے کہ اسے دودھ میں بنایا جائے تاکہ یہ کمزور ، دبلے پتلے جسم کے حامل افراد کو مسلز بنانے میں مدد فراہم کرے۔دودھ کے استعمال سے آپ کیلوریز کی مقدار میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ پروٹین پاوڈر کو دلیے، پین کیکس اور سوپ وغیرہ میں بھی ملا سکتے ہیں۔وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کریںورزش کے بعد پروٹین شیک کا استعمالپروٹین شیک لینے کا بہترین وقت ورزش کے فوراً بعد ہے۔ ماہرین کے مطابق ورزش کے فوری بعد پروٹین کا استعمال انتہائی موثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ ورزش کرنے سے پٹھوں میں موجود پروٹین ٹوٹ کر امینو ایسڈز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جس سے پٹھوں کی مرمت ہوتی ہے ۔ یہ آپ کے پٹھوں کے خلیوں میں تیزی سے جذب ہو جاتے ہیں، جو نئے پٹھوں کے ٹشو بن جاتے ہیں۔ پروٹین آپ کے پٹھوں کی مرمت اور بحالی میں بھی مدد کرتا ہے، تاکہ آپ مؤثر طریقے سے اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس کام میں پروٹین میں پایا جانے والا لیوسن نامی امینو ایسڈ بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر