حجاج کی واپسی پر ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جائے، تمام ایئرپورٹس کو این سی او سی کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے حجاج کرام کی وطن واپسی پر ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر پورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔این سی او سی کے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور ملتان ایئرپورٹ پر آنے والے حجاج کرام کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام حجاج کرام کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر گھر میں 10 دن کا قرنطینہ کرے جبکہ ایئرپورٹ منیجرز، اے ایس ایف اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے عملہ کو بلا تعطل ٹیسٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر