رنبیر دنیا کے بہترین باپ بننے کے خواہش مند

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور جن کی اس برس اپریل میں اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی ہوئی تھی اور حال ہی میں یہ خبر آئی ہے کہ رنبیر کی اہلیہ امید سے ہیں۔ رنبیر اب اپنے بچے کی متوقع پیدائش کے سلسلے میں خاصے جذباتی ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ دنیا کے بہترین باپ بننے کے خواہش مند ہیں۔ رنبیر کپور نے یہ بات حال ہی میں اس وقت کہی جب وہ ایک معروف بھارتی ٹیلی ویژن پروگرام میں مدعو تھے، جس کے دوران انہوں نے ڈرامہ سیریز انوپما کی اداکارہ روپالی گنگولی سے والدین بننے کے لوازمات اور فرائض پر ٹپس حاصل کیے۔ جس پر روپالی نے انہیں ایک گڑیا لے کر یہ بتایا کہ کس طرح بچے کو اپنے بازوؤں میں سنبھالا جاتا ہے۔ رنبیر نے گڑیا کو اٹھا کر بچوں سے کی جانے والی گفتگو کے انداز میں کہا الے لے میری بیٹی، انہوں نے اس موقع پر بچے کے ڈائپر تبدیل کرنا اور اسے فیڈ کروانا بھی سیکھا۔ اس دلچسپ تربیتی انداز پر ایک پرستار نے ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا، یہ تو بہت ہی کیوٹ لگ رہا کہ روپالی صاحبہ رنبیر کی تربیت کر رہی ہیں، مزید کئی پرستاروں نے بھی اس پر کمنٹس کیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر