بابر اعظم فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے فین بن گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ میں فہد مصطفیٰ کی شاندار اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا بات ہے میرے بھائی! فہد مصطفیٰ کی‘۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کی پوری ٹیم کے کام اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کو2021ء میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب اسے رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ ایک ایکشن کامیڈی ہے۔اس فلم کی کہانی ایک بدنام پولیس اہلکار کی زندگی پر مبنی ہے، جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ اسکرین پر اداکارہ ماہرہ خان اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر