کچے کیلے سے بلڈ پریشر کنٹرول

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پکے ہوئے کیلوں کے فوائد تو سب کو ہی معلوم ہیں لیکن بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ کچے کیلے بھی انتہائی غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے مفید ہیں؟کچے کیلے فائبر سے بھرپور معجزاتی غذا ہیں جو شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں، یہ بلڈ شوگر کو برقرار رکھنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ہیں۔ کیلے کے تقریباً تمام حصوں کو مختلف شکلوں اور مختلف حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، کچا کیلا مختلف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت مند جسم کے لیے ضروری ہیں۔کچے کیلوں میں کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں اور دیگر غذائی اجزاء جیسے فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم زیادہ ہوتے ہیں، کچّے کیلوں کو استعمال کرنے سے پہلے انہیں پکانا لازمی ہوتا ہے۔ خوراک میں کچے کیلے کو شامل کرنے کے فوائد پر ایک نظر:کچّے کیلے میں پوٹاشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو سوڈیئم کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، جسم میں سوڈیئم کی زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر کا سبب ہوتی ہے، پوٹاشیئم سوڈیئم کے اثرات کو کم کر کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ہاضمے کے لیے مفید:کچے کیلے میں موجود ریشے آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے اور قبض کے امکانات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ یہ جسم میں غذائی اجزاء کے بہتر جذب کو فروغ دیتا ہے۔کیا سورج مکھی کا تیل صحت بخش ہے؟اسہال کے علاج میں معاون:جب معدہ خراب ہو تو خوراک میں کچّے کیلے کو شامل کرنے سے معدے کا نظام درست ہو جاتا ہے، کچا کیلا انفیکشن کا سبب بننے والے جراثیم سے لڑ کر حالت کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔کچے کیلے سے وزن کم:کچے کیلے میں موجود نشاستہ زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رکھنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح یہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔جامنی بند گوبھی وزن کم کرنے کیلئے مفیدجلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہے: کچے کیلے میں وٹامن سی ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کو فروغ دے کر جلد کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہے، وٹامن سی مدافعتی نظام کو بڑھانے اور جسم میں آزاد ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر