بھارت میں مسلم روحانی پیشوا قتل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پڑوسی ملک بھارت میں 35 سالہ مسلم روحانی پیشوا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مسلمان روحانی پیشوا خواجہ سید چشتی جو مقامی طور پر ’صوفی بابا‘ کے نام سے مشہور تھے، اُنہیں آج مہاراشٹر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا ڈرائیور اُن کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کے ڈرائیور کا نام گواہوں نے بتایا ہے، اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سید چشتی کو پلاٹ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے، وہ افغانستان کا شہری ہونے کی وجہ سے بھارت میں زمین نہیں خرید سکتے تھے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا قتل ایک کُھلے پلاٹ میں ہوا۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر