بھارت میں چینی کمپنی کے مختلف دفاتر پر چھاپے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوپی، بہار، مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں 40 سے زائد مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔چینی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ادارے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور کمپنی کی جائیداد ضبط کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کمپنی بھارت میں 50 ملین ڈیوائسز تیار کرتی ہے اور دہلی کے قریب چینی کمپنی کی ایک فیکٹری میں 10 ہزار بھارتی ملازم ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سرحدی تنازع کے بعد چین کی سیکڑوں موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی تھی۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر