سنسر بورڈ نے فلم ’لفنگے‘ پر پابند ی کیوں لگائی؟ اداکار مانی بورڈ سے نالاں

کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستان کے معروف کامیڈین اداکارہ سلمان شیخ عرف مانی کا کہنا ہے کہ فلم ’لفنگے‘ میں ایسا کچھ نہیں ہے جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔گزشتہ روز سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لیے’’نامناسب “ ہونے کے دعوے کے بعد فلم “لفنگے” کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی عائد کردی گئی تھی جس پر فلم میں اہم کردار نبھانے والے اداکار مانی کا کہنا ہے کہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہیں کیے گئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست دان بھی اکثرایک دوسرے پر’نازیبا ‘تبصرے کردیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو موجودہ معاشرتی اصولوں کے مطابق نہ ہو۔ کامیڈین اداکار نے بتایا کہ’سنسر بورڈ والے فلم کو تقریبا 45 منٹ دیکھتے ہیں اور اس پرپابندی عائد کردیتے ہیں، سندھ سنسربورڈ کے چند مناظرنکالنے کی درخواست کی تھی جس کی تعمیل کرتے ہوئے ان مناظر کو ہٹا دیا گیا لیکن پنجاب سنسربورڈ نے فلم کو مکمل طور پردیکھے بغیرہی ریلیز پرپابندی عائد کردی۔مانی نے پاکستان کی فلمی صنعت کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’یہاںسنیما مر رہا ہے اورجو چند لوگ فلمیں بنانے کے خواہشمند ہیں، وہ بھی اس فیصلے کے بعد ایسا نہیں کریں گے اوراگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنی فلمیں کہیں اور لے جائیں گے۔اداکارنے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ہم نےعید پرفلم ریلیزکرنے کا سوچا تھا جبکہ ہمیں اسے بعد میں دکھانا چاہیے تھا‘ انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم اس معاملے سے متعلق جلد ہی پریس کانفرنس کرے گی۔یاد رہے کہ ’لفنگے‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں سلمان شیخ عرف مانی، سمیع خان، مبین گبول، سلیم معراج اور نازش جہانگیر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر