4 سال کی عمر سے جوانی تک کئی بار جنسی استحصال کا نشانہ بنی: نادیہ جمیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بچپن سے لے کر جوانی تک کئی بار جنسی استحصال کیا گیا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بچپن، جوانی اور حال میں لی گئی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ محض چار برس کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی تھیں۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ‘ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی استحصال کا شکار ہوئی، دوسری مرتبہ 9 برس، تیسری بار 17 اور چوتھی مرتبہ 18 سال کی عمر میں میرا جنسی استحصال ہوا‘۔اداکارہ نے کہا کہ کم عمری میں ان واقعات کے بعد مجھے ڈپریشن، شرمندگی، صدمے اور خوف سے نکلنے میں کئی سال لگے۔نادیہ جمیل نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب دیکھیںمیں کہاں ہوں، اس مشکل وقت سے نکل چکی ہوں اور اب یہ زخم بھی مندمل ہوچکا ہے، اب زندگی میں آگے بڑھ رہی ہوں، ہمیشہ درد سے خوشحالی کی جانب راستہ ہوتا ہے اور آپ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔خیال رہے کہ نادیہ جمیل میں جولائی 2020 میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ برطانیہ اپنا علاج کروانے چلی گئیں، اداکارہ کا ایک سال تک علاج جاری رہا جس کے بعد انہوں نے کینسر کو شکست دی اور پاکستان واپس آگئیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر