دو دہائیوں بعد شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے: بھارتی میڈیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے دو سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان 1995 کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔دنیا بھر میں کنگ خان اور دبنگ خان کے ان گنت مداح ہیں جو دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے تھے، چنانچہ اب ان کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور سلمان کے لیے یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا لکھیں گے تاہم فلم کا نام تاحال سوچا نہیں گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے لیکن ادیتیا فی الحال ڈائیلاگز اور اسکرین پلے پر کام کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد 2023 کے آخر یا 2024 کے آغاز میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔تاہم فلم کی کہانی 2022 کے آخر میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں جس کے بعد یہ شاہ رخ اور سلمان کو دکھائی جائے گی۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے آج سے 27 سال قبل سپر ہٹ فلم ‘کرن ارجن’ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی ان کی جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی لیکن دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ مختصر کرداروں میں دکھائی دیے، ان فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، زیرو اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر