سعودی عرب کا مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی، رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ زر اعانت صرف ایک بار دیا جائے گا۔سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہے، 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔مویشیوں کی افزائش کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر