بالی وڈ اداکار ناشتے میں کیا کھاتے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکاروں کی فٹنس کی بات ہو یا اسٹائل کی ، مداح ہر چیز سے متعلق جاننے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی حوالے سے بھارتی میڈیا بھی اداکاروں کے طرزِ زندگی پر گہری نظر رکھتا ہے اور گاہے بگاہے ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بالی وڈ کے چند اداکاروں کے ناشتے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی گئی ہیں، تو آئیے دیکھتے ہیں فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ناشتے میں کن غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔کرینہ کپور:41 سالہ اداکارہ کرینہ کپور اپنے دن کا آغاز کافی کے کپ اور کیلے سے کرتی ہیں، اس کے کچھ دیر بعد کرینہ دہی کے ساتھ ایک پراٹھا کھاتی ہیں۔سلمان خان:بالی وڈ کے دبنگ خان اپنے ناشتے میں مختلف چیزیں لیتے ہیں، وہ چپاتی کے ساتھ انڈا، ڈبل روٹی، مکس سبزیاں اور کم فیٹ والا دودھ لیتے ہیں۔پریانکا چوپڑا:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا ناشتے میں آملیٹ، ایواکاڈو ٹوسٹ لیتی ہیں، وہ کبھی کبھی گھر کی بنی سبزی بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتی ہیں۔ہریتھک روشن:ہریتھک روشن کو دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ان کی عمر 48 برس ہے۔ ہریتھک اپنی ڈائٹ کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور ناشتے میں پروٹین شیک، اوٹس، دودھ، انڈوں کی سفیدی اور تازہ پھل کھانا پسند کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ:عالیہ بھٹ دن کے آغاز پر تازہ سبزیوں کا جوس پیتی ہیں، کچھ دیر بعد وہ بغیر چینی کی کافی کے ساتھ سبزیوں سے تیار کردہ سینڈوچ کھاتی ہیں۔اکشے کمار:54 سالہ اکشے کمار بھی اپنی عمر سے کافی چھوٹے دکھائی دیتے ہیں اور فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتا برداشت نہیں کرتے، اکشے ناشتے میں پراٹھے کھاتے ہیں اور بعد میں کچھ تازہ پھل لیتے ہیں۔کریتی سینن:کریتی سینن ناشتے میں کچھ بیریز کے ساتھ تخ ملنگا کی پُڈنگ والا دلیہ کھاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر