ایلون مسک کے بیٹے والد کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد ان کے بیٹے بظاہر باپ کی حمایت میں سامنے آگئے۔ایلون مسک نے امریکی عدالت کی جانب سے ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کو اپنا نام تبدیل کرنے کی اجازت ملنے کے 9 دنوں بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاپ فرانسس اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میرے لیے پاپ فرانسس سے ملاقات ایک اعزاز کی بات ہے۔ایلون مسک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے 4 نوعمر بیٹے گریفن، کائی، ڈیمین اور سیکزون تو موجود ہیں جبکہ ان کی 18 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی اس تصویر میں موجود نہیں۔یاد رہے کہ ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے بارے میں گزشتہ ماہ 20 جون کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرنے اور والد سے اپنے تعلقات منقطع کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی جمع کروائی تھی۔یہ خبریں سامنے آنے کے کچھ دنوں بعد امریکی عدالت نے ایلون مسک کی 18 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی کو اپنے نام سے ’مسک‘ کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد وہ اپنے نام کے آخر میں والدہ کا نام لکھیں گی۔ایلون مسک کے یہ پانچوں بچے گریفن، کائی، ڈیمین، سیکزون اور ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن ان کی پہلی بیوی جسٹن ولسن سے ہیں۔جبکہ ایلون مسک کے ان 5 بچوں کے علاوہ 3 بچے اور بھی ہیں یعنی ان کے کؑل 8 بچے ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر