سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت کے آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل انکت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو گولی مار کر انکت سِرسا نے ہی ہلاک کیا تھا جسے اب بلآخر دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔اسپیشل سیل این ڈی آر کی ٹیم کی جانب سے گرفتار دونوں مجرموں کا تعلق لارنس بشنوئی-گولڈی برار گینگ سے ہے، جو پولیس کو کئی عرصے سے مطلوب تھے۔پولیس نے انکت کے حوالے سے بتایا کہ یہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک تھا، اس کے علاوہ یہ راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں بھی ملوث ہے۔پولیس کی جانب سے انکت سِرسا کا ساتھی سچن بھیوانی، سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انکت سِرسا نے سدھو کو انتہائی قریب سے گولی ماری۔اس سے قبل پونے پولیس نے موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہیں 30 گولیاں ماری گئیں اور ان کے جسم سے 2 درجن سے زائد گولیاں نکالی گئیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر