طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی؟اداکارہ نے وجہ بتا دی

نیویارک (نیشنل ٹائمز): ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ طلولہ رائیلی نے کہا ہے کہ ان کے اور مسک کےدرمیان اب بھی گہری دوستی ہے اور وہ آج بھی ان سے بےحد محبت کرتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ طلولہ رائیلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایلون مسک سے دوبارہ شادی کرنے کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے ایلون مسک سے دو بار شادی کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں دوبارہ شادی کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ طلاق کے بعد بھی ایک ساتھ رہنا احمقانہ سا محسوس ہوا‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’ہم طلاق کے بعد بھی عادتاََ ایک دوسرے کو کہہ رہے ہوتے تھےکہ یہ میرا شوہر ہے یا یہ میری بیوی ہے اور پھر خیال آتا کہ اوہ، ہم اب میاں بیوی نہیں ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ صورتحال دیکھ کر ہم نے سوچا کہ بہتر ہے کہ ہم دوبارہ شادی کرلیں‘۔طلولہ رائیلی نے مزید بتایا کہ ’ایلون مسک کے ساتھ بہت گہری محبت اور تعلق ہے، وہ بہت اچھے دوست ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں، ہم اب زندگی کے ایک خوشگوار موڑ پر ہیں، جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں اور مجھے ان سے بے پناہ محبت ہے‘۔یاد رہے کہ طلولہ رائیلی اور ایلون مسک کی پہلی شادی 2010 سے 2012 تک قائم رہی اور دوسری شادی 2013 سے 2016 تک قائم رہ سکی، جس کے بعد دونوں نے ایک مرتبہ پھر راہیں جدا کرلیں۔تاہم اداکارہ نے آج کل اپنے اور ایلون مسک کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے دوری اختیار کی ہوئی ہے جبکہ وہ ساتھی اداکار تھامس بروڈی سے بھی گہرے تعلقات میں ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر