علیزے کو شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر جانا مہنگا پڑ گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز): فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے علیزے شاہ کے شوٹنگ درمیان میں چھوڑ جانے پر متعلقہ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ایوری ڈے پکچرز) نے علیزے شاہ کے خلاف ’’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘‘ میں شکایت درج کرائی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں جس سے ہمیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کہا جارہا ہے کہ علیزے کے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کشمیر میں چل رہی ہے جس کے سبب وہ شوٹنگ چھوڑ کر وہاں چلی گئیں تھیں۔خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والے چند شخصیات علیزے کے رویے کو غیرمناسب بھی قرار دے چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر