طالبان امیر پہلی بار قومی جرگے میں منظرِ عام پر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے والے سراج الدین حقانی کے بعد طالبان امیر بھی پہلی بار منظرِ عام پر آگئے ہیں۔افغان طالبان کے سربراہ شیخ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ پہلی بار دارالحکومت کابل پہنچے اور پہلی بار قومی جرگے میں شرکت کی۔طالبان امیر شیخ ہیبت اللّٰہ نے جرگے کے دوران پشتو زبان میں تقریباً ایک گھنٹے تک تقریر کی جسے صرف سرکاری ریڈیو پر نشر کیا گی.انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ کریں۔انہوں نےکہا کہ دنیا طالبان کو یہ بتانا بند کر دے کہ افغانستان کو کیسے چلانا ہے؟ انہوں نے شرعی قوانین پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب اسلامی ریاست کا یہ واحد نمونہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کر رہی ہے؟وہ کہتے ہیں تم یہ کیوں نہیں کرتے، تم ایسا کیوں نہیں کرتے؟ دنیا ہمارے کام میں مداخلت کیوں کرتی ہے۔خیال رہے کہ افغان لویہ جرگہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو شروع ہوا تھا، جو تین روز تک جاری رہے گا،جس میں 3 ہزار سے زائد علماء، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں۔واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر