امریکا: ’صدارتی تمغہ آزادی‘ کیلئے پاکستانی بھی نامزد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن 17 افراد کو ملک کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’صدارتی تمغہ آزادی‘ دیں گے، پاکستانی شہری بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے۔صدارتی تمغے کے لیے رواں برس منتخب کیے گئے افراد میں پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان بھی شامل ہیں۔خضر خان کے بیٹے امریکا کی فوج میں افسر تھے اور عراق میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 2016 میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تقریر کے بعد خضر خان کو قومی سطح پر پذیرائی ملی۔یاہ فام ہالی ووڈ اداکار ڈینزیل واشنگٹن اور خاتون جمناسٹ سِمون بائلز کو بھی صدارتی تمغہ برائے آزادی دیا جائے گا۔اسیاہ فام جمناسٹ بائلز امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ تمغے جیتنے والی جمناسٹ ہیں، انہوں نے اولمپک اور عالمی مقابلوں میں 32 تمغے جیتے ہیں۔اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ڈینزیل واشنگٹن کو دو بار آسکر ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔آنجہانی سینیٹر جان مکین کو بھی صدارتی تمغہ آزادی دیا جائے گا، صدر بائیڈن اور جان مکین ایک ہی وقت سینیٹ کا حصہ تھے۔وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ سیاست، فوج، تعلیم، کھیل، ہالی ووڈ، شہری حقوق اور معاشرتی انصاف کے لیے سرگرم حیات اور وفات پانے والی شخصیات کے نام ایوارڈ فہرست میں شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جو بائیڈن کو سابق صدر باراک اوبامہ نے صدارتی تمغہ آزادی تفویض کیا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر