کاجول پہلی بار ویب سیریز میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کاجول معروف ڈائریکٹر سوپرن ورما کی ہدایت کاری میں بننے جارہی ویب سیریز میں پہلی بار اپنے جلوے بکھیریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کاجول بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد اب ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ سوپرن ورما کی ویب سیریز میں اداکارہ کا ڈیبیو ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’’ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار‘‘ پر ریلیز ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ سیریز میں نئی دور کی مضبوط خاتون کا کردار نبھائیں گی۔ویب سیریز میں سیاست اور جرائم کا بھی تڑکا ہوگا جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی ’بنیجے ایشیا‘ پروڈیوس کرے گی۔ پروجیکٹ اگلے سال ریلیز ہوگی۔ کاجول کے مداحوں کو انہیں پہلی بار ویب سیریز میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر