سشمیتاسین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ممبئی: بھارتی اداکارہ سشمیتاسین دو گود لی ہوئی لڑکیوں رینی اور الیسا کی اکیلی ماں ہیں تاہم اب تک انہوں نے شادی کیوں نہیں کی حال ہی میں اداکارہ نے اس موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کی معروف اداکارہ و سابق مس ورلڈ سشمیتا نے انکشاف کیا کہ رینی کو گود لینے کے بعد ان کی زندگی میں کوئی ایسا آدمی نہیں آیا جو یہ نہ جانتا ہو کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں جس سے شادی کروں وہ میری بیٹوں کی ذمہ داری بانٹ لے، لیکن وہ اسے اس سے الگ ہونے کے لیے بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کی بیٹیوں کو ایک خاص عمر تک ان کی ضرورت ہے‘۔سشمیتانے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہت ہی دلچسپ مردوں سے ملی ہیں لیکن ا ن سےشادی نہ کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ مایوس کن تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کی کہ ان کے شادی نہ کرنے کے فیصلے کا ان کے بچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ’ میری بیٹیاں بہت بہت مہربان طبعیت کی مالک ہیں انہوں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو کھلے بازوؤں سے قبول کیا، کبھی منہ نہیں بنایا، اور سب کو یکساں محبت دی اور احترام بھی کیا‘۔سشمیتا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تین مرتبہ شادی کرنے کے قریب پہنچیں لیکن خدا نے انہیں بچا لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں شادی کرلیتی تو مجھ سے متعلقہ زندگیوں پر کیا تباہی آتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم ان دونوں کی دوستی اب بھی برقرار ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر