علیزے شاہ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کے برے رویئے کے خلاف ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘ میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔معصوم سے چہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔اُنہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا، علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کر کے اداکاری اور پیشہ ورانہ قواعد و ضوابط کو اچھی طرح سے جانتی ہیں پھر بھی اُن کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایوری ڈے پروڈکشن ہاؤس‘ کی جانب سے ’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘ میں اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔پروڈکشن ہاؤس کے مطابق اُن کے پروجیکٹ پر کام کے دوران علیزے شاہ نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ چھوڑ دی جس سے اُن کے کام میں خلل آیا ہے اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فنکار علیزے شاہ کے غیر مناسب رویے کے خلاف شکایت کر چکے ہیں جن میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز، اداکارہ زرنش خان اور نوید رضا شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر