نوپور شرما قوم سے معافی مانگیں: بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کو ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے پوری بھارتی قوم سے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی معطل رہنما نوپورشرما کے گستاخانہ بیان کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہوا ہے اس کے لیے نوپور شرما اکیلی ذمہ دار ہیں۔سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور حکم دیا کہ نوپور شرما ٹیلی ویژن پر آکر پوری قوم سے معافی مانگیں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپور شرما نے بھارتی قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ایک ترجمان اس طرح کے بیانات نہیں دے سکتا، کبھی کبھی طاقتور لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ کرسکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے جب نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اُن کے وکیل نے کہا کہ وہ بھاگ نہیں رہی ہیں بلکہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہیں جس پر بنچ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نوپور شرما کے لیے ’ریڈ کارپیٹ‘ بچھائے جانے چاہئیں۔نوپور شرما کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنے ریمارکس پر معذرت کی اور تبصرے واپس لے لیے جس پر سپریم کورٹ کے بنچ نے جواب دیا کہ انہیں ٹی وی پر جا کر قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی، انہوں نے پیچھے ہٹنے میں بہت دیر کر دی، یہ بالکل مذہبی لوگ نہیں ہیں، یہ اشتعال دلانے کے لیے بیان دیتے ہیں۔بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جس پر جسٹس سوریہ کانت نے جواب دیا کہ انہیں کوئی خطرہ ہے یا وہ خطرہ بن گئی ہیں؟ اس وقت بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے وہ اکیلی ذمہ دار ہیں۔بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر