نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): نیٹو نے پہلی بار چین کو اس کی ’زبردستی پر مبنی پالیسیوں‘ کے باعث مغربی ممالک کے ’مفادات، سلامتی اور اقدار‘ کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔ اسپین میں سربراہی اجلاس میں منظور میں نیٹو کے نئے اسٹریٹجک تصور (پی ڈی ایف) کو منظور کیا گیا جو آئندہ دہائی کے لیے اپنی ترجیحات کا تعین کرتا ہےاس دستاویز میں روس کے لیے سخت ترین زبان استعمال کی گئی جس میں مغربی ممالک کے امن اور سلامتی کے لیے ماسکو کو ’سب سے اہم اور براہ راست خطرہ‘ قرار دیا لیکن کہا کہ بیجنگ کے فوجی عزائم، تائیوان کے خلاف اس کی تصادم پر مبنی بیان بازی اور ماسکو کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات نے ’منظم چیلنجز‘ کو جنم دیا۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’چین اپنی فوجی طاقت کو مزید مضبوط بنا رہا ہے بشمول جوہری ہتھیار کے ذریعے پڑوسی ممالک کو دھونس دے رہا ہے، تائیوان کو دھمکیاں دے رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے ہی شہریوں کی نگرانی اور کنٹرول کر رہا ہے اور روس جھوٹ اور غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا مخالف نہیں ہےلیکن ہمیں ان سنگین چیلنجوں کے بارے میں واضح نظر رکھنی چاہیے۔ اس کے جواب میںچین نے کہا کہ اس نے نیٹو کے اعلان کی ’سختی سے‘ مخالفت کی اور اسے ’مکمل طور پر جانبدار‘ وارننگ قرار دیا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر