’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے دیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی طرف سےخاتون کے جنگ نہ کرنے کا حوالہ درست نہیں ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نےگزشتہ روز کہا تھا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کے خلاف جنگ نہ چھیڑتے۔اب روسی صدر پیوٹن نے بورس جانسن کو اپنے جواب میں سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے 40 سال پہلے کے جنگی فیصلےکاحوالہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مارگریٹ تھیچر نے فاک لینڈ جزائر کے لیے ارجنٹائن کےخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کیخلاف فوجی کارروائی شروع کرنےکا فیصلہ ایک خاتون نے کیا تھا۔روسی صدر نے مزید کہا کہ فاک لینڈ جزائر کہاں اوربرطانیہ کہاں لیکن ارجنٹائن پر فوجی کارروائی کے پیچھے تھیچرکے سامراجی عزائم تھے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر