ایک جیسی ’بو‘ والے انسان آپس میں گہرے دوست ہوتے ہیں، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)انسانوں کے بہتر آپسی تعلقات قائم ہونے میں انسانی بو کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق مختلف مزاج کے افراد بھی آپس میں بہترین دوست ہوسکتے ہیں اگر ان کی بو ایک جیسی ہو۔ تحقیق کے مطابق ایک جیسی بو کے حامل افراد جلد دوستی کرلیتے ہیں۔ یہ دوستی اتنی ہی گہری اور پکی ہوسکتی ہے جتنی ان کی بو آپس میں ملتی جلتی ہو۔اسرائیلی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف کتے ہی نہیں بلکہ انسان بھی بو سے متاثر ہوتے ہیں۔جس طرح کسی شخص سے تعلقات قائم کرتے وقت ہم دیگر باتوں کا خیال رکھتے ہیں جیسے جنس، عادات، پسند اور ناپسند وغیرہ بالکل اسی طرح انسان ایک دوسرے کے مزاج کا تعین کرنے کے لیے ایک دوسرے کو سونگھ سکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ انسان دوست بناتے وقت ایک دوسرے کو سونگھنے کا عمل لاشعوری طور پر کرتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم کبھی کسی سے بہت جلد متاثر ہوکر ان سے دوستی کرلیتے ہیںجبکہ بعض افراد کو اس کے برعکس بالکل پسند نہیں کرتے اور ان سے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم کرنے میں بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر