عامر خان کا سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپےکا عطیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکار عامر خان نے بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔وزیراعلیٰ آسام ہمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ اپنی ٹوئٹ میں ادا کیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘بالی وڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں’۔عامر خان نے عطیےکی یہ رقم آسام کے وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔اس سے قبل معروف گلوکار سونو نگم نے بھی آسام کے شہریوں کی مدد کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے جس کی اطلاع وزیراعلیٰ ہمانتا شرما کی جانب سے ہی دی گئی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام میں بدترین سیلاب آیا ہے جس کے باعث 21 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، رپورٹس کے مطابق سیلاب سے 134 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد لوگوں نے 538 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر