‘عورت ہوں پارسل نہیں’، عالیہ بھٹ جھوٹی خبروں پر برس پڑیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے متعلق غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں عالیہ بھٹ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کے اور رنبیر کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس خبر کے بعد جہاں بالی وڈ شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا وہیں مداحوں کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہی۔عالیہ بھٹ سے متعلق بھارتی میڈیا پر ان کے حاملہ ہونے اور شوٹنگ کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جس پر عالیہ نے ردعمل دیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی ویب سائٹ ‘پنک ولا’ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ جولائی میں ممبئی واپس آئیں گی اور پھر رنبیر کپور اپنی بیوی کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے،عالیہ بھٹ شوٹ سے واپس آنے کے بعد آرام کریں گی۔پوسٹ میں لکھا گیا کہ اداکارہ نے اپنے حمل کی منصوبہ بندی ہی اس طرح کی کہ ان کی آئندہ شوٹ کے شیڈول پر کوئی اثر نہ پڑے۔مذکورہ پوسٹ پر عالیہ نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہم اب بھی ایک پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں‘۔عالیہ بھٹ نے لکھا ‘ کوئی تاریخ مؤخر نہیں ہوئی، نہ ہی مجھے کسی کو لینے آنے کی ضرورت ہے، میں عورت ہوں، کوئی پارسل نہیں، مجھے آرام کی کوئی ضروت نہیں لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ سب کے پاس ڈاکٹر ہونے کا سرٹیفکیٹ ہے‘۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’یہ 2022 ہے، کیا ہم اس گھسی پٹی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر