21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی (نیشنل ٹائمز): پشاور سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ یوٹیوبر یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔یوٹیوبر اور بلاگر کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی اور دوستوں کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ہے، عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے۔عبد اللہ خٹک غا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی‘۔یاد رہے کہ یوٹیوب پر عبداللّہ خٹک کے 82 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں 92 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ٹوئٹر پر ’عبداللّہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے،جبکہ سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد شدید دُکھ کا اظہار کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر