ویڈیو: بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق دیے گئے بیان پر ان سے معافی مانگ لی۔کچھ روز قبل بہروز سبزواری اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق کہا کہ ‘اگر وہ مصنف نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے’۔خلیل الرحمٰن قمر اگر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے سبزواری کے مطابق یہ بات انہوں نے مذاقاً کی تھی، اگر خلیل الرحمٰن کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ذاتی طور پر ان سے معافی مانگتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ خلیل الرحمٰن قمر جیسا رائٹر ہمارے پاس ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، میرے دل میں ان کی بہت قدر ہے، اللہ جانتا ہے کہ میں نے وہ مذاق میں کہا تھا’۔بہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ ‘میری اس بات سے ان کی شخصیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر ان کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے بھی معافی مانگتا ہوں ‘۔سینئر اداکار نے وضاحت پیش کی کہ’خلیل الرحمٰن اتنے بے باک ہیں صرف اسی وجہ سے میں نے یہ بات کی تھی، مجھے امید ہے کہ خلیل بھائی میری بات کو در گزر کریں گے’۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر