ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند ہوگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترکیہ(سابق ترکی) فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ روز فن لینڈ اورسوئیڈن کی30 ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شرکت کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا۔فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں کہ ترکیہ اس ہفتے میڈرڈ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ میمورنڈم فن لینڈ، سوئیڈن اور ترکیہ کے ایک دوسرے کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف اپنی مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔دوسری جانب نیٹو کے جنرل سیکرٹری اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ میں سہ فریقی یاد داشت پر دستخط کا پر زور خیر مقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے جو فن لینڈ اور سوئیڈن کے لیے نیٹو میں شامل ہونے کی راہ ہموار کرتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ انقرہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہےکہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر