عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

کراچی: (نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔تاہم عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری عدالت میں پیش نہ ہوا جس کی پیشی کے لیے عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا۔دورانِ سماعت ایس ایچ او بریگیڈ اور ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئی۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس نے عامرلیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس دائر کی تھی، عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو کہا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے ۔پولیس کے مطابق 10 جون کو ایڈیشنل پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی باڈی کا بیرونی جائزہ لیا تھا، پولیس سرجن کے مطابق باڈی کے بیرونی معائنے سے موت کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ورثا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس کے جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ہی عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی تھی ،عدالت جو بھی احکامات دے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر