صوفیہ مرزا کا شہزاد اکبرکیساتھ ملکر سابق شوہرکیخلاف انتقامی مہم کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) کا اپنے بہترین دوست اور سابق احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گٹھ جوڑ سے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف انتقامی مہم چلانے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔دبئی میں مقیم پاکستان نژاد نارویجیئن شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑا ، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائےگئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کردیے۔عمران خان کی کابینہ کے طاقت ور رکن شہزاد اکبر نے انتقامی مہم کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کیا، حالیہ کورٹ آرڈر کے مطابق ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے قانون کی بھی پرواہ نہ کی، شہزاد اکبر اور ایف آئی اے لاہور کے سربراہ ڈاکٹر رضوان نے عمر فاروق کے خلاف کیس پر پوری قوت لگائی۔ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولا، جج غلام مرتضٰی ورک نے سارا پول کھول دیا۔شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ذریعے کارروائی کرائی، صوفیہ مرزا نے ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ سرکل میں اپنے شوہر کے خلاف بطور خوش بخت مرزا شکایت درج کرائی تھی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو استعمال کرنے کیلئے صوفیہ مرزا کو شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا، شکایت وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ تک پہنچی تاہم کابینہ نے عمر فاروق ظہور اور ان کے عزیز کے خلاف 16 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کی ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد عمر فاروق ظہور کے خلاف دو کیسز درج کیے، تحقیقات کے مطابق عمر فاروق ظہور اور شریک ملزم نے ناروے اور سوئٹزرلینڈ میں فراڈ کیے، اوسلو میں 2010 میں 89.2 ملین ڈالر کا بینک فراڈ اور برن میں 12 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا۔ایف آئی اے کو شکایت میں خوش بخت مرزا نے یہ نہیں بتایا کہ وہ بطور اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے نام سے معروف ہیں، صوفیہ مرزا نے شکایت میں یہ بھی نہیں بتایا کہ عمر فاروق ظہور ان کے سابق شوہر ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر