چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت ٹھیک کرنے کا فارمولا بتا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ پنجاب میں اب حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی، عدالت نے مخصوص نشستوں پر انہیں بے نقاب کردیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں جاری ہیں، یہاں سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی قیمتوں پر ان کا کوئی کنٹرول ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کی ان کی نیت اور صلاحیت ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روس سے تیل لینا تھا لیکن انہوں نے سازش کی اور عدم استحکام پیدا کیا۔ اب حکومت کو بتانا ہوگا کہ سازش کرکے بحران کیوں پیدا کیا گیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان سب سے سستا ملک تھا، ہم پر بھی دباؤ تھا لیکن ہم نےقیمتیں نہیں بڑھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ نہیں تھی اب کیسے ہوگئی ہے۔ بجلی کےمنصوبوں پر ن لیگ نے معاہدے کیے تھے پھر بھی ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے درآمدی ایندھن پر پاور پلانٹس لگائے تھے، اب بجلی بھی نہیں بن رہی اور ہم کیپیسٹی چارجز کی مد میں پیسے بھی دے رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈے سے نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ وہ صرف ظلم اور تشدد کرکے لوگوں کوکنٹرول کرلیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ زرداری اور شریف خاندان باہر پڑا ہوا اپنا آدھا پیسہ ملک میں واپس لے آئیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر