ایک سے زیادہ بار کووڈ سے بیمار ہونا کس طرح کا خطرہ بڑھاتا ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایک فرد جتنی بار کورونا وائرس سے بیمار ہوگا، اس کے لیے کووڈ کی طویل المعیاد پیچیدگیوں کا خطرہ اتنا زیادہ ہوگا۔یہ بات عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتائی۔عالمی ادارہ صحت کے کووڈ 19 کے حوالے سے خصوصی نمائندے ڈیوڈ نابارو نے ایک انٹرویو میں کہا ‘ایک سے زیادہ بار کووڈ سے متاثر ہونا آپ کو زیادہ بدقسمت بنا سکتا ہے کیونکہ لانگ کووڈ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور ہم میں سے کوئی بھی اس کا خواہشمند نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ کووڈ کے نتیجے میں لوگ مہینوں تک مختلف طبی مسائل کا سامنا کرتے ہیں اور ان کا معیار زندگی بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔لانگ کووڈ کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کووڈ 19 کے کسی مریض کو مختلف علامات کا سامنا کئی ہفتوں یا مہینوں تک ہوا۔ڈیوڈ نابارو نے کہا کہ کووڈ سے کئی بار بیمار ہونے سے بیماری کے خلاف مدافعت بڑھتی نہیں کیونکہ وائرس مسلسل بدل رہا ہے، بلکہ لانگ کووڈ کا امکان بڑھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اس وقت بھی ہم وبا سے گزر رہے ہیں اور اس کا اختتام نہیں ہوا، مگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم اس مرحلے سے گزر چکے ہیں، جس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر