وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد لائحہ عمل دیں گے: پرویز الہٰی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر دوبارہ انتخاب کے امکانات بڑھنے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی دھڑے بازی نہیں ہے۔قبل ازیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دوبارہ انتخاب کی صورت میں حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دو ٹوک انداز میں کہتا ہوں کہ پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ق لیگ کے ارکان پرویزالہٰی کو ووٹ دیں گے۔خیال رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہم دوبارہ الیکشن کا سوچ رہےہیں۔تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے حمزہ شہباز کو ہٹاکر وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے کم از کم 10 دن کا وقت دینے کی استدعا کردی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز سے مشاورت کیلئے ایک دن کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ الیکشن پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔واضح رہے کہ 16 اپریل 2022 کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پرویز الہٰی انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر