امریکا ایران جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات قطر میں ہوں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا اور ایران کے درمیان نیوکلیئر ڈیل کی بحالی سے متعلق مذاکرات کی میزبانی قطر کرے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے قطر کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ دوحہ اور تہران کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں۔رواں برس مارچ کے دوران یہ معاہدہ طے ہونے کے بالکل قریب تھا، جب یورپی یونین نے ویانا میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو مدعو کیا تھا۔لیکن تہران کا واشنگٹن سے اصرار تھا کہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالا جائے، اس وجہ سے مارچ میں معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے پچھلے ہفتے ایران کا دورہ کیا، انہوں نے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات آئندہ دنوں ایک خلیجی ملک میں متوقع ہیں۔امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران رابرٹ مالے آج دوحہ پہنچ کر قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔جوہری مذاکرات کے لیے ایرانی نمائندہ علی باغیری کانی 28 اور 29 جون کو دوحہ میں ہونے والی بات چیت میں حصہ لیں گے۔پچھلے ہفتے ایک ایرانی اور ایک یورپی عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ ایران نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں سے نکالنے کا مطالبہ ترک کردیا ہے لیکن دو مطالبات اب بھی برقرار ہیں جن میں سے ایک ایران پر پابندیوں سے متعلق ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر