ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیگی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 12.6 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔حکمت ترتیب دی ہے۔قادر پٹیل نے کہا کہ تمام والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم میں 33 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم میں 30 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں 2 سال سے پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، سندھ میں داخل ہونے والے بچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشز اور ٹول پلازہ پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں پر 25 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔حکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے، مہم کے لیے 11 پولیو ٹیمیں اور 14 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے۔ادھر ایمرجینسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، 4 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 روز جبکہ دیگر 14 اضلاع میں 5روز چلے گی۔ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے پولیو ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن شامل ہیں جبکہ جعفر آباد، نصیرآباد، لورالائی، خضدار، مستونگ، قلعہ سیف اللّٰہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، صحبت پور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، چاغی اور لسبیلہ میں بھی مہم چلائی جائے گی۔پولیو مہم کے دوران صوبے کے 18 اضلاع میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 4904ٹیمیں بچوں کو پولیوسےبچاؤکےقطرے پلانےپرمامورہوں گی۔خیال رہے کہ بلوچستان میں 17 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو کا آخری کیس27 جنوری 2021 کو رپورٹ ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر