خلیل الرحمٰن قمر اگر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے: بہروز سبزواری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔بہروز سبزواری اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے جس میں میزبان تابش ہاشمی نے پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیے، پھر ان سے سوال کیے کہ یہ لوگ اگر اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے کہا کہ ‘اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے’۔اس کے علاوہ بہروز سبزواری نے اداکار فواد خان سے متعلق کہا کہ ‘اگر وہ اداکار نہ بھی ہوتے تب بھی ٹھیک ٹھاک روزی کما رہے ہوتے، ان میں یہ بات ہے’۔ وسیم بادامی سے متعلق بہروز سبزواری نے کہا کہ ‘ان کی معلومات بہت ہی اچھی ہے، وہ اگر اینکر نہ ہوتے تو کسی مدرسے میں تعلیم دے رہے ہوتے’۔مریم نواز کے حوالے سے سینئر اداکار نے کہا کہ ‘وہ اداکاری بہت اچھی کرتی ہیں، ایک سیاست دان کو اداکار ہونا چاہیے’۔دوسری جانب اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ ‘شاہد آفریدی اگر کرکٹر نہ ہوتے تو وہ ڈرائی فروٹس فروخت کررہے ہوتے’۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر