انڈرورلڈ کے دباؤ کی وجہ سے 90ء کے عشرے میں کام نہیں ملا، سونالی باندرے کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ اور 1990 کے عشرے کی فلموں میں زیادہ تر ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی سونالی باندرے نے کہا ہے کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہیں کافی فلموں میں انڈرورلڈ کی وجہ سے کام نہیں دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ فلم پروڈیوسرز انڈرورلڈ کے دباؤ میں آجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ یہ بات نہیں سمجھ سکی تھیں، تاہم بعد میں ان کے شوہر گولڈی بھیل نے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ سونالی باندرے کے شوہر بھی ایک فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔سال 1994 میں صرف 19 برس کی عمر میں فلم آگ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سونالی باندرے اس سے قبل ٹی وی کمرشلز اور اشتہارت کیا کرتی تھیں۔انہوں نے ’سرفروش‘، ’دل جلے‘ اور ’میجر صاحب‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔چار برس قبل کینسر میں مبتلا ہونے اور پھر بڑی بہادری سے اس موذی مرض سے جنگ جیتنے والی سونالی نے حال ہی میں او ٹی ٹی پر اپنا ڈیبیو ’دی بروکن نیوز‘ سے کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر