وسیم اکرم نے سشمیتا سین سے دوستی کے سوال پر کیا کہا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حال ہی میں سشمیتا سین سے اپنے تعلق کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ماضی میں جب وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کرکٹر کی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے دوستی کی خبریں سامنے آئیں۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وسیم اکرم اور سشمیتا سین شادی کرلیں گے لیکن بعدازاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔اب ایک ویب انٹرویو میں وسیم اکرم نے اپنے اس تعلق کے حوالے سے گفتگو کی۔وسیم اکرم نے سشمیتا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر کہا کہ ‘ایک تو تم پاکستانیوں کو بالی وڈ کے کسی سائیکل والے سے بھی ملا دو، تم لوگ پاگل ہوجاتے ہو’۔سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ ‘سشمیتا سین کے حوالے سے ہمیں لگا تھا کہ وہ بھابھی بن جائیں گی لیکن بنی نہیں، ایسا کیوں ہوا؟’وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا کوئی پلان نہیں تھا، ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، ہمارا اب کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ بھارت جانے کی اجازت نہیں ہے’۔



  تازہ ترین   
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر
ایران نے ہمارے حملوں کا جواب دیا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائلی وزیر دفاع
روسی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سفارتی کوششوں کی راہ ہموار کرنے کا عزم
اسرائیلی جارحیت سے 6 بچوں سمیت 24 ایرانی شہید، جوابی حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر