برطانیہ: برمنگھم کے مکان میں دھماکا، کئی افراد زخمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈلچ روڈ پر واقع مکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو جائے دھماکا پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔زور دار دھماکے کے بعد مکان میں شدید آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے مذکورہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریب واقع دیگر کئی مکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر