جی-7 ممالک کا روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ

برلن (نیشنل ٹائمز): یوکرین پر حملے کی وجہ سے عالمی طاقتوں نے روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی- ممالک کے سربراہان نے روس کی مالیاتی لائف لائن کو منقطع کرنے کے لیے نئے ٹھوس اقدام کے طور پر روس سے سونا برآمد کرنے پر پابندی پر اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں سونے کی تمام برآمدات میں روس کا حصہ تقریباً پانچ فیصد تھا اور روس کی پیداوار کا 90 فیصد جی 7 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔جنوبی جرمنی میں G-7 ممالک کے رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں روس پر نئی پابندیوں پر غور کیا گیا تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جنگ کے خاتمے پر آمادہ کیا جا سکے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن اور دنیا کے سب سے زیادہ صنعتی ممالک سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصب نیٹو کے شراکت داروں کی ملاقات اسپین میں متوقع ہے۔روس کے یوکرین پر حملہ آور ہونے کو پانچ ماہ ہونے کو آرہے ہیں اور اس دوران دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لے کر خوراک کے بحران اور توانائی کی قلت تک کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔جی-7 رہنماؤں نے روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا بھر میں کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خطرے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر