جرمنی میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سفارتخانہ پاکستان برلن کے زیر اہتمام جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں، مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور مقامی جرمن افراد کے لیے آرٹ اور موسیقی کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔سفارتخانہ پاکستان کے اعلامیے کے مطابق اس تقریب کا مقصد مہمانوں کو پاکستان میں موجود فنون لطیفہ کے روایتی اور فنی پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے کئی شاندار اور ہنر مند افراد سے نوازا ہے، جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔تقریب میں شریک مہمانوں نے پاکستان کے رنگ اور سُروں سے سجی خوبصورت تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک مہمانوں نے پاکستان کے رنگ اور سُروں سے سجی خوبصورت تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔پاکستانی سفیر نے اس طرز کی دیگر تقریبات منعقد کرانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان میں موجود آرٹ سے منسلک کاوشوں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر روشناسی و پزیرائی مل سکے۔تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر سلیمہ ہاشمی نے خاص طور پر پاکستانی خواتین فنکاروں کے مختلف ادوار میں کیے گٸے کام کے ارتقاء اور فن کے بارے میں ماہرانہ تبصرہ کیا۔سلیمہ ہاشمی کی سیر حاصل گفتگو کے بعد استاد اشرف شریف خان اور ساتھیوں نے شرکاء کو اپنی خوبصورت موسیقی سے محظوظ کیا۔ استاد اشرف اور ان کے ساتھی یورپ کے طول و ارض میں کامیابی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔انہوں نے روایتی مشرقی موسیقی کو جدید طرز سے ہم آہنگ کر کے دنیا خصوصاً یورپ میں اپنا نام بنایا ہے۔تقریب میں شریک مہمانوں نے فنکاروں کے فن کی خوب داد دی اور پاکستان کے رنگ اور سُروں سے سجی خوبصورت تقریب کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر