کووڈ ویکسین نے عالمی سطح پر تقریباً دو کروڑ لوگوں کی زندگیاں بچائیں، تحقیق

لندن (نیشنل ٹائمز): محققین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسین نے عالمی سطح پر تقریباً دو کروڑ لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ برطانیہ کے امپیریئل کالج لندن میں ہونے والی یہ نئی تحقیق 185 ممالک کے ویکسینیشن کی شرح، کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور اضافی اموات کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی تھی۔تحقیق کے رہنما اولیور واٹسن کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین دستیاب نہیں ہوتیں تو اموات کی تعداد خطرناک حد تک ہوتیں۔محقق کا کہنا تھا کہ جانبداری نے ویکسین کی تقسیم میں بگاڑ پیدا کیا لیکن ویکسینیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 1 کروڑ 98 لاکھ اضافی اموات روکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج اس چیز کی پیمائش کرتے ہیں کہ اگر یہ ویکسینز نہ ہوتیں تو یہ عالمی وباء کتنی تباہ کن ہوسکتی تھی۔اولیور کی تحقیقاتی ٹیم کی ماڈلنگ، جس میں چین میں ہونے والی اموات کی غیر یقینی تعداد شامل نہیں تھی، کو معلوم ہوا کہ ویکسین کی خوراکوں نے بھارت میں 42 لاکھ زندگیاں اور امریکا میں 19 لاکھ زندگیاں بچائیں۔لانسیٹ انفیکشس ڈِیزیز جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویکسین سے برازیل میں 10 لاکھ، فرانس میں 6 لاکھ 31 ہزار اور برطانیہ میں 5 لاکھ 7 ہزار افراد کی زندگیاں بچیں۔سی ایٹل کے ایک ادارے میں تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے گروپ نے حال ہی میں اندازہ لگایا کہ کووڈ ویکسین کی وجہ سے 1 کروڑ 63 لاکھ زندگیاں بچیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر