بلوچستان، انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے 18 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے مطابق چار ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 7 روز اور دیگر 14 اضلاع میں 5 روز جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران صوبے کے 18 اضلاع میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ایمرجینسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پولیو ہائی رسک اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن شامل ہیں جبکہ جعفر آباد، نصیرآباد، لورالائی، خضدار، مستونگ، قلعہ سیف اللّٰہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، صحبت پور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، چاغی اور لسبیلہ میں بھی مہم چلائی جائے گی۔خیال رہے کہ بلوچستان میں 17 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو کا آخری کیس27 جنوری 2021 کو رپورٹ ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر