اکثر تناؤ کا شکار رہنے والے افراد کو کن امراض کا سامنا ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملازمت کی فکر ہو، روزمرہ کی پریشانیاں یا کسی بھی قسم کا صدمہ، تناؤ کا سامنا تو ہم سب کو ہوتا ہے۔مگر بہت زیادہ تناؤ کا شکار رہنے والے افراد کا مدافعتی نظام تیزی سے کمزور ہوجاتا ہے جس سے کینسر، امراض قلب اور مختلف امراض جیسے کووڈ 19 کا خطرہ بڑھتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔عمر بڑھنے کے ساتھ مدافعتی نظام قدرتی طور پر کمزور ہونے لگتا ہے جس کے باعث بڑھاپے میں مختلف امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔مگر اس تحقیق میں یہ دیکھا گیا تھا کہ تناؤ کس حد تک مدافعتی نظام پر اثرات مرتب کرتا ہے۔اس تحقیق میں 50 سال سے زائد عمر کے 5744 افرد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ان افراد سے تناؤ کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے گئے اور ان کے جوابات کا موازنہ خون کے نمونوں میں ٹی سیلز کی سطح سے کیا گیا۔تحقیق میں پرتناؤ واقعات اور مدافعتی نظام میں کمزوری کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ جو لوگ زیادہ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں ان کا مدافعتی نظام بھی زیادہ عمر کا نظر آتا ہے اور کسی نئی بیماری سے مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ تیار نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد میں ٹی سیلز (مدافعتی نظام کے دفاع کا اہم ترین حصہ) بھی کمزور ہوجاتے ہیں۔ٹی سیلز مختلف وائرسز کے ساتھ ساتھ ایسے خلیات کا صفایا بھی کرتے ہیں جو مزید تقسیم تو نہیں ہوتے مگر مرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے اور انہیں زومبی سیلز کہا جاتا ہے۔یہ خلیات متعدد اقسام کے پروٹینز خارج کرتے ہیں جو ٹشوز کو متاثر کرتے ہیں۔اس کے نتیجے میں دائمی ورم کا امکان بڑھتا ہے، دائمی ورم مختلف امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اسی طرح ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض، الزائمر اور پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔محققین نے کہا کہ اگرچہ تناؤ کی کچھ وجوہات پر قابو پانا ممکن نہیں مگر پھر بھی کوشش کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تناؤ کا سامنا کرنے والے افراد کی غذائی عادات بھی صحت مند نہیں ہوتیں جبکہ وہ ورزش سے بھی دور رہتے ہیں، جس سے بھی مدافعتی نظام کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر درمیانی عمر میں غذا اور ورزش کی عادات کو بہتر بنایا جائے تو تناؤ سے مدافعتی نظام پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر