سدھو کے آخری گانے کو یوٹیوب سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (نیشنل ٹائمز): بھارت میں قتل ہونے والے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے کو یوٹیوب نے ہٹا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو کی موت کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ’’ایس وائی ایل‘‘ صرف بھارت میں یوٹیوب چینل پر نہیں دیکھا جاسکتا تاہم دیگر ممالک میں یہ گانا دیکھا اور سنا جاسکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی قانونی شکایت پر یوٹیوب نے بھارت ریجن سے یہ گانا ’ریمو‘ کیا۔ بعض طبقہ اس گانے کو متازع قرار دے رہا ہے، جس میں بھارتی پنجاب میں پانی کے مسائل سمیت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ گانے میں سکھوں کا جھنڈا بھی دکھایا گیا ہے۔رواں ماہ 23 جون کو ریلیز ہونے والا گانا ’’ایس وائی ایل‘‘ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر چھا گیا، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اس گانے کے خوب چرچے سنے گئے۔یاد رہے کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا کو ریاست پنجاب کے مانسا ضلع میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر